International, Women's Day, world, Pakistan, UN, Human rights
08 مارچ 2021 (08:46) 2021-03-08

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ۔ اس دن کا مقصد دنیا کی ترقی میں خواتین کے کردار کا اعتراف کرنا ہے ۔

خیال رہے کہ پاکستانی خواتین نے بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ خواتین پاکستان کی آبادی کا 52 فیصد ہیں ، خواتین مختلف شعبوں میں مردوں کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دے رہی ہیں ۔

افواج پاکستان نے خواتین کو بھرپور کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کیے ہیں ، خواتین پہلے صرف طب کے شعبے سے وابستہ تھیں لیکن آج وہ مختلف شعبوں میں اپنی کارکردگی کے جوہر دکھا رہی ہیں ۔

خواتین کور آف سگنلز ، الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجیئرنگ میں فرائض انجام دے رہی ہیں ۔ خواتین آرڈیننس ، آرمی سروسز کور ، میڈیکل کور میں خدمات انجام دے رہی ہیں ۔

اس کے علاوہ ایجوکیشن برانچ ، ایڈمن اینڈ سروسز ، پبلک ریلیشنز میں خواتین خدمات سر انجام دے رہی ہیں ۔

پاکستان سمیت پوری دنیا میں خواتین قیادت اور فیصلہ سازی میں بھی برابر کی شریک ہیں ۔ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر اس کی زندہ مثال ہیں ، لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر اسلامی دنیا کی پہلی خاتون سرجن جنرل ہیں ۔

اسی طرح میجر جنرل شاہدہ ملک افواج پاکستان میں خدمات انجام دے چکیں ۔


ای پیپر