Royal family, differences, Prince Harry, wife, Meghan
08 مارچ 2021 (08:24) 2021-03-08

لندن: لیڈی ڈیانا کے بعد شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے ساتھ بھی شاہی خاندان کے اختلافات سامنے آنے لگے ۔ ملکہ برطانیہ کل ہیری اور میگھن کا نشر ہونے والا انٹرویو نہیں دیکھیں گی ۔

معروف امریکی میزبان اوپرا ونفری کے ساتھ شاہی جوڑے کا مکمل انٹریو پیر کے روز یعنی آج برطانیہ کے آئی ٹی وی پر نشر ہو گا ۔ اس انٹرویو کے ایک کلپ میں میگھن مارکل کا کہنا ہے ، اپنے فیصلے خود کر سکتے ہیں ، پہلے ایسا نہیں کرسکتے تھے ، خود فیصلہ کرنے کے اختیار سے آزادی کا احساس ہوا ہے ۔

یہ کلپ اس وقت جاری ہوا ہے جب بکنگھم پیلس کی طرف سے میگھن مارکل کے خلاف شاہی عملے کے ساتھ بدسلوکی کے الزامات کی تفتیش ہو رہی ہے ۔ میگھن ان الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے کر مسترد کرچکی ہیں ۔

واضح رہے کہ میگھن مارکل نے برطانوی شاہی خاندان کو دھمکی دی تھی کہ وہ ان کے بارے میں غلط باتیں پھیلانے سے باز آ جائے ورنہ ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے گا ۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں اور میرے خاوند نے اپنی شاہی حیثیت کو مکمل طور پر چھوڑ دیا ہے ، اب ان کے پاس بہت سے اعزازات نہیں ہیں ۔ اب برطانیہ کا شاہی خاندان ہم سے کیا توقع کرتا ہے کہ ہم ان کے بارے میں اور کیا کریں؟

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بارے میں مسلسل غلط بیانیوں اور جھوٹی باتوں کے باوجود ہم نے چپ سادھ رکھی ہے لیکن ہم کب تک اس صورتحال میں رہ سکتے ہیں، شہزادہ ہیری اور میرے صبر کا پیمانہ کسی نہ کسی دن تو لبریز ہو سکتا ہے۔ اگر ان کیخلاف برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے جاری پروپگینڈہ بند نہ کیا گیا تو وہ سچ بولنے پر مجبور ہو جائیں گے۔


ای پیپر