کراچی سٹیڈیم میں پی ایس ایل کے میچز دیکھنے والوں کیلئے انہتائی اہم خبر
08 مارچ 2019 (22:19) 2019-03-08

کراچی : کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل فور کے میچز دیکھنے والے شائقین کرکٹ کیلئے پی سی بی نے اہم ہدایات جاری کردیں ،جس کے مطابق شہری اپنے ساتھ میچ ٹکٹ اور اصلی شناختی کارڈ ضرور لائیں ورنہ گراﺅنڈ میں داخل ہونے نہیں دیا جائیگا ۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے میچ سے ایک روز قبل شہریوں کو میچ دیکھنے کیلئے اہم ہدایات جاری کر دیں ہیں تاکہ شہریوں کو موقع پر تکلیف سے بچایا جا سکے ،شائقین کرکٹ سے درخواست کی گئی ہے کہ اگر وہ میچ کیلئے سٹیڈیم کی طرف آئیں تو اپنے ساتھ کھانے پینے کی اشیا ءساتھ مت لائیں ،ساتھ ہی ساتھ خصوصی ہدایات کے مطابق پانی پینے کی بوتلیں سٹیڈیم کے اندر لانے پر بھی پابندی ہے ۔

میچ شروع ہونے سے3گھنٹے قبل سٹیڈیم کے دروازے کھول دئیے جائینگے ، سٹیڈیم میں داخلے کے وقت اصل شناختی کارڈ اور ٹکٹ اپنے ہمراہ لازمی ساتھ لائیں ،اصل شناختی کارڈ کے بغیر سٹیڈیم میں انٹری نہ ہو سکے گی ۔


ای پیپر