بھارتی کمسن لڑکیوں کے گانے نے مودی کی اصلیت دکھا دی
08 مارچ 2019 (22:16) 2019-03-08

نئی دہلی: پلوامہ واقعے کی حقیقت اور مودی سرکار کا اصل چہرہ سامنے آگیا، بھارتی لڑکی کے گانے نے ہندوستان کو ہلا کر رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں اپنوں نے ہی مودی کو آئینہ دکھا دیا، لڑکی کے گانے نے ہندوستان کی آنکھیں کھول دیں، گانا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔دلیر گلوکارہ نے واضح کیا ہے کہ پڑوسیوں پر تنقید کرنے کے بجائے مودی سرکار اندرونی مسائل سے دو چار ہے، اس میں سیکیورٹی میں ناکامی کے مسئلے پر بھی اہم سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

پلوامہ دھماکا، اندرونی ڈرامہ ہے، حملہ دشمن نے نہیں، اپنوں کی غداری ہے بھارتی گلوکارہ کا گانے میں سچ کا پرچار کرنا جرم بن گیا، کئی بھارتیوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ گانے کی شاعری میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پلوامہ حملے میں ملوث شخص کو کیسے پتا چلا کہ بھارتی پولیس کی گاڑی بلٹ پروف نہیں اور بھارت کے گھر کے بھیدیوں کو اس ملک کے عوام کا احساس کب ہوگا۔


ای پیپر