بھارتی ٹیم کا فوجی ٹوپی پہننے پر فواد چوہدری کا دبنگ ٹویٹ
کیپشن:   Image Source : Indiatoday Pic
08 مارچ 2019 (20:57) 2019-03-08

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے فوجی ٹوپی پہن کر میدان میں داخل ہونے کے معاملے پرکہا کہ کرکٹ میں یہ طریقہ کاربالکل ٹھیک نہیں،کرکٹ کو سیاسی بنانے پرآئی سی سی کارروائی کرے،پاکستانی ٹیم کوکشمیرمیں مظالم پرسیاہ پٹیاں باندھنے پرمجبورنہ کیاجائے ۔

جمعہ کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں فواد چوہدری کا بھارتی کرکٹ ٹیم کا فوجی ٹوپی پہننے کے معاملے پرکہنا تھا کہ کرکٹ میں یہ طریقہ کاربالکل ٹھیک نہیں۔آئی سی سی بھارتی ٹیم کوایسے اقدامات سے روکے،کرکٹ کو سیاسی بنانے پرآئی سی سی کارروائی کرے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کوکشمیرمیں مظالم پرسیاہ پٹیاں باندھنے پرمجبورنہ کیاجائے ،پی سی بی معاملے پرباضابطہ احتجاج کرے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیاکےخلاف میچ میں فوجی ٹوپی پہنی تھی۔


ای پیپر