نواز شریف سے متعلق ایک اور اہم خبر
کیپشن:   Image Source : File Photo
08 مارچ 2019 (19:51) 2019-03-08

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ کسی اسپتال منتقل نہیں ہونا چاہتے۔گزشتہ روزمیاں نواز شریف کے دل کے مرض کے پیش نظر ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے سابق وزیر اعظم سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی۔

ڈاکٹر عدنان میاں نواز شریف کے لیئے ادویات بھی لیکر پہنچے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو دل کے مرض کے فوری علاج کی ضرورت ہے۔کہا جارہا ہے کہ پنجاب حکومت نے نواز شریف سے پوچھا ہے کہ وہ کس اسپتال میں منتقل ہونا چاہتے ہیں، جس پر نوازشریف نے جواب دیا کہ وہ کسی اسپتال منتقل نہیں ہونا چاہتے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے 3 اسپتالوں کے نام تجویز کئے ہیں کہ نواز شریف کو پی آئی سی لاہور، راولپنڈی یا الشفا اسپتال منتقل کیا جاسکتا ہے، تاہم نوازشریف کی تائید کا انتظار ہے۔


ای پیپر