سرکاری حج کیلئے درخواستوں کی آخری تاریخ آگئی
08 مارچ 2019 (19:37) 2019-03-08

اسلام آباد : سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں کل بروز ہفتہ تک وصول کی جائیں گی ۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں دوپہر اڑھائی بجے تک جمع کرائی جا سکتی ہیں اس سلسلے میں قومی بنک کل بروز ہفتہ کھلے رہیں گے ۔گذشتہ سال ایک لاکھ اسی ہزار کے قریب عازمین حج نے فریضہ حج کی ادائیگی کی تھی سعودی حکومت کی جانب سے اس سال پاکستان کے لئے حج کوٹے میں پانچ ہزار افراد کے کوٹے کا اضافہ کر دیا گیا۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق گذشتہ روز تک ایک لاکھ نناوے ہزار سات سو اکتیس درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہتمام متعلقہ بنکوں کو آن لائن انٹری مکمل کرنے اور گذشتہ تین سال میں قرعہ اندازی میں ناکام رہ جانے والے عازمین کی درخواستوں کی شمولیت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


ای پیپر