Image Source : File Photo

نوا ز شریف کی صحت بگڑ گئی,مریم نواز کا انتہائی تشویشناک ٹویٹ
08 مارچ 2019 (18:20) 2019-03-08

لاہور : نواز شریف کی بگڑی صحت کے حوالے سے مریم نواز نے اہم ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کی صحت انتہائی تشویشناک ہے ،ان کی دل کی بیماری بگڑ گئی ہے ، مریم نواز نے کہا جیل انتظامیہ سے درخواست کرتی ہوں کہ تین بار وزیر اعظم رہنے والے بڑے سیاسی رہنما کو علاج معالجے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے نواز شریف سے ملاقات کے بعد اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میاں صاحب نے ہسپتال جانے سے انکار کر دیا ہے جبکہ ان کی حالت تشویشناک ہو چکی ہے ،انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں درخواست کی کہ جیل انتظامیہ میاں صاحب کے علاج کیلئے فوری اقدمات کرے تاکہ بروقت انکا بہتر علاج ہو سکے ۔

دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق بھی پنجاب حکومت نے نواز شریف کو ہرطرح کی سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب جہاں چاہیں گے جس ہسپتال یا ڈاکٹر سے علاج کروانا چاہتے ہیں حکومت ہر طرح سے سہولت دینے کیلئے تیار ہے ۔


ای پیپر