پاکستانی سرزمین پر طیاروں کا پے لوڈ گرانے پر انڈین پائیلٹ کیخلاف ایف آئی آر
08 مارچ 2019 (18:09) 2019-03-08

بالا کوٹ: بالاکوٹ میں بھارتی پلے لوڈ گرانے کے خلاف محکمہ جنگلات نے ایف آئی آردرج کرلی، رپورٹ میں 19 چھوٹے بڑے درختوں کو پہنچنے والے نقصانات کا واضح ذکرکیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بالاکوٹ میں بھارتی پلے لوڈ گرا نے کی محکمہ جنگلات نے ایف آئی آردرج کرلی۔ ابتدائی رپورٹ ایس ڈی ایف او مانسہرہ عارف خان کی مدعیت میں درج کی گئی۔ ایف آئی آرمیں نامعلوم بھارتی پائلٹس کو ملزم قراردیا گیا ہے جب کہ رپورٹ میں 19 چھوٹے بڑے درختوں کو پہنچنے والے نقصانات کا واضح ذکرکیا گیا ہے۔


ای پیپر