تصویر بشکریہ ٹوئٹر

بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ مگ 21 راجھستان میں گر کر تباہ
08 مارچ 2019 (15:51) 2019-03-08

نئی دہلی: پاکستان کے ساتھ جنگ کے دعوے کرنے والے بھارتی ایئر فورس کا جنگی طیارہ مگ 21 راجھستان میں گر کر تباہ ہو گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کو فتح کرنے والے اپنی ہی ہواؤں میں ڈھیر ہونے لگے اور انڈین ایئرفورس کا مگ 21 گر کر تباہ ہوگیا جبکہ بھاری پائلٹ جہاز کے زمین پر ٹکرانے سے قبل باہر نکل گیا۔

خیال رہے کہ چند دن قبل بھی بھارتی ایئرفورس کے 2 طیارے ریہرسل کے دوران ٹکرا کر تباہ ہو گئے تھے۔

یاد رہے کہ بالا کوٹ میں بھارتی فضائیہ کی دراندازی کے بعد پاک فضائیہ نے ایکشن لیتے ہوئے انڈین ایئرفورس کے مگ 21 طیارے کو مار گرایا تھا جبکہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کرلیا تھا۔ بعدازاں جذبہ خیر سگالی کے تحت پاکستان نے ابھی نندن کو رہا کر دیا تھا۔


ای پیپر