بھارت نے آئی سی سی کی پالیسی کی دھجیاں اڑادیں، کرکٹرز کو آرمی کیپ پہنا دیں
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
08 مارچ 2019 (15:28) 2019-03-08

نیو دہلی: بھارت نے کرکٹ کو بھی سیاسی اکھاڑا بنا دیا، آئی سی سی کی پالیسی کی دھجیاں اڑادیں۔ بھارتی بورڈ نے کرکٹرز کو آرمی کیپ پہنا دیں۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے سے پہلے بھارتی کرکٹرز کو آرمی کیپ پہنائی گئیں۔ بھارت کی جانب سے کھیل سے کھلواڑ کا یہ پہلا موقع نہیں، حال ہی میں بھارتی بورڈ نے آئی سی سی سے کچھ ممالک کو ورلڈ کپ سے باہر کرنے کی درخواست کی۔ اور یہ شوشا چھوڑا کہ اگر بات نہ مانی تو بھارت ورلڈ کپ نہیں کھیلے گا۔ آئی سی سی نے بھارتی درخواست مسترد کردی۔

واضح رہے کہ یونائٹیڈ ریسلنگ فیڈریشن، انٹرنیشنل اولمپک اور سنوکر فیڈریشن پہلے ہی بھارت پر پابندیاں عائد کرچکے ہیں۔


ای پیپر