وزیر اعظم عمران خان آج تھرپارکر میں صحت انصاف کارڈ کا اجراء کرینگے
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
08 مارچ 2019 (12:25) 2019-03-08

کراچی: وزیر اعظم عمران خان آج تھرپارکر میں صحت انصاف کارڈ کا اجراء کرینگے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیر اعظم کے ساتھ دورہ سندھ پر روانہ ہوگئے۔

وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ سندھ کے پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی خواب تھا جسے آج ہم تھرپارکر میں عملی جامہ پہنانے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان تھرپارکر میں صحت پیکج کا اعلان کرینگے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سندھ روانگی سے پہلے میڈیا سے گفتگو کہتے ہیں، تھرپارکر کے مجبور عوام کی زندگیوں کو بدلنے کا وقت آن پہنچا۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں سندھ کی ترقی کے سفر کی شروعات ہوچکی ، اب یہ قافلہ منزل پر پہنچ کر دم لے گا۔

واضح رہے کہ صحت پیکج کے مرحلے میں ایک لاکھ 20 ہزار خاندانوں میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کیے جائینگے۔ وزیر اعظم عمران خان چھاچھرو میں جلسے سے خطاب کریں گے اور سندھ کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔


ای پیپر