فوٹو بشکریہ فیس بک

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان: محکمہ موسمیات
08 مارچ 2019 (09:49) 2019-03-08

لاہور: ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم کوئٹہ، ژوب، ڈی آئی خان، ساہیوال، فیصل آباد، لاہور ڈویژن اور کشمیر سمیت بالائی پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ سبی، مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن اور اسلام آباد میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، ژوب، ڈی آئی خان، ساہیوال، فیصل آباد، لاہور ڈویژن اور کشمیر سمیت بالائی پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش اور برفباری جبکہ کراچی میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

ملک کے سرد ترین مقامات میں سکردو منفی 08، کالام، پاراچنار، قلات، بگروٹ منفی 04، ہنزہ، استور منفی 03، مالم جبہ، گوپس منفی 02 اور مری میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


ای پیپر