سینٹ الیکشن میں عمران خان نے 13نشستیں وزیر اعلیٰ بلوچستان کو دینے کا اعلان کر دیا
08 مارچ 2018 (23:14)

اسلام آباد: سینٹ الیکشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کے قریب تر کر دیا ۔ عمران خان بھی سینٹ الیکشن میں 13سیٹیں لے کر سر فہرست رہے اور مفاہمت کی سیاست کیلئے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ایک اہم ملاقات کی ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی سینیٹ کی 13 نشستیں وزیر اعلیٰ بلوچستان کو دینے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ سینیٹ کا چیئرمین بلوچستان سے ہونا چاہیے۔

اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کا چیئرمین بلوچستان سے ہونا چاہیے، اس حوالے سے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنی سینیٹ کی 13 سیٹیں وزیراعلیٰ بلوچستان کے حوالے کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کی کوشش ہونی چاہیے کہ سینیٹ کا چیئرمین (ن) لیگ سے نہ ہو کیوں کہ (ن) لیگ والے جمہوریت کے نام پر لوٹنے والے لوگ ہیں یہ نوازشریف کوکرپشن کرنے کی اجازت دینے کا قانون بنانے کی کوشش کریں گے۔عبدالقدوس بزنجو نے مزید کہا کہ حاصل بزنجو کو ہم اب بھی نواز شریف کی ٹیم میں سمجھتے ہیں اور انہیں دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہماری ٹیم میں آجائیں۔


ای پیپر