صبا قمر نے بھی سلمان خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہندی میڈیم چین میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کر لیا
08 مارچ 2018 (22:17)

کراچی:پہلے تو بولی وڈ سلطان سلمان خان نے مسٹر پرفیکشنسٹ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کو 30 ماہ بعد چین میں ریلیز کیا تھا۔اب سلو بھائی کی طرح پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی بولی وڈ فلم ’ ہندی میڈیم ‘ کی ٹیم نے بھی اسے چین میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔یہ پہلا موقع ہوگا کہ صبا قمر اور عرفان خان کی فلم چین میں ریلیز ہوگی۔خیال رہے کہ ’ ہندی میڈیم ‘ کو مئی 2017 میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا تھا۔

فلم نے نہ صرف خوب پیسے بٹورے بلکہ اسے فلمی تنقید نگاروں سے تجزیے بھی اچھے ملے۔پہلی فلم کی کامیابی کے بعد اب فلم کی ٹیم نے اس کا سیکوئل بنانے کا اعلان بھی کردیا ہے۔’ ہندی میڈیم 2‘ میں ایک بار پھر عرفان خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گے ، تاہم تاحال فلم کی ہیروئن کا اعلان نہیں کیا گیا۔خیال کیا جا رہا ہے کہ ’ ہندی میڈیم 2‘ میں سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کو عرفان کی بیٹی کا کردار دیا جائے گا۔ ترن آدرش نے ٹوئیٹ کی کہ صبا قمر اور عرفان خان کی فلم ’ ہندی میڈیم ‘ رواں ماہ 4 اپریل کو چین میں ریلیز کی جائے گی۔


ای پیپر