معروف اداکارہ لنڈ سے لوہان فٹبالر میرا ڈونا ،ٹینس سٹار مارٹینا ہنگس کی پاکستان آمد ،پاک فوج کا بڑا اعلان
08 مارچ 2018 (21:58) 2018-03-08

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور پاکستان میںامن کی کاوشوں سے مطمئن ہیں اور ہر حال میں محفوظ بنائیں گے ، پاکستان کے قومی دن کے موقع پر تقریب میں شرکت کیلئے معروف اداکارہ لنڈسے لوہان ، فٹبالر میراڈونا اور ٹینس سٹار مارٹینا ہنگس تینوں ایک ساتھ پاکستان آرہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور نے ویڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ قوم 78واں یوم پاکستان منانے کیلئے تیاریاں کررہی ہے جو قرارداد لاہور کی یاد تازہ کرتی ہے، اس سلسلے میں پاکستان کی مسلح افواج ہرسال پریڈکا بھی اہتمام کرتی ہیں۔رپورٹس کے مطابق اس سال جنرل قمرجاوید باجوہ کی طرف سے 23مارچ کو مقامی فائیو سٹار ہوٹل میں عشائیہ دیں گے جن میں عالمی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔

آنیوالے معزز مہمانوں میں ارجنٹینیا کے فٹ بالر آرمنڈو میراڈونا ، سابق جرمن ٹینس سٹار بورس بیکر، جرمن فٹ بالر لوتھر روزنہ ، ندابہ مینڈیلا ، اداکار سیئن سٹون، ہالی ووڈ ائریکٹر اولور سٹون اور سابق سوئس ٹینس سٹار مارٹینا ہنگس شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق امریکی گلوکارہ شکیرا علیل ہیں اور اگر وہ تندرست ہوگئیں تو وہ بھی تقریب میں شرکت کریں گی۔


ای پیپر