چیئرمین سینٹ کیلئے کوشش ہے بلوچستان سے کوئی نمائندگی کر لے :عمران خان
08 مارچ 2018 (19:35)

 پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ن لیگ کرپشن کی پارٹی بن چکی ہے اور نواز شریف کی کوشش ہے کہ وہ اپنی کرپشن کو بچانے کیلئے چیئرمین سینٹ بھی اپنی مرضی کا منتخب کریں ۔لیکن ہماری کوشش ہے کہ ایسا نہ ہو۔سب کو پتہ ہے کہ سینٹ کی سیٹیں بکتی ہیں کے پی کے حوالے سے اتنا تو پتہ چلا ہے کہ چار چار کروڑ کی سیٹیں بکی ہیں ۔جن لوگوں نے پیسے لیے ان کا کیس نیب کو دے کر پارٹی سے بھی نکال دیا جائے گا ۔ عمران خان کا کہنا ہے ڈر ہے ن لیگ کا کوئی چیئرمین نہ آ جائے جس سے ان کی کرپشن بچ جائے ، اچھا ہو گا کہ بلوچستان سے کوئی چیئرمین سینیٹ آ جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا براہ راست سینیٹ الیکشن کی تجویز دی تھی لیکن زیادہ تر جماعتوں نے ہماری تجویز نہیں مانی۔ انہوں نے کہا سینیٹ الیکشن میں ضمیر خریدنے کیلئے 4، 4 کروڑ روپے دیئے گئے ، پارٹی کے اندرانکوائری کرا رہے ہیں ، کسی کیخلاف ثبوت ملا تو کارروائی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا سوشل میڈیا پر نام آنے سے کسی پر الزام نہیں لگایا جا سکتا ، خفیہ بیلیٹنگ سے ارکان کو موقع ملتا ہے جس کو مرضی ووٹ دیں ، آئین توڑنے کے خلاف سزا موجود ہے اور وہ ملنی چاہیے۔


ای پیپر