شادی کی تقریب میں ویرات کوہلی کی ڈانس ویڈیو وائرل ہوگئی
08 مارچ 2018 (18:30) 2018-03-08


ممبئی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کی اپنے دوست کی شادی کی تقریب میں فلم بنٹی اور ببلی کے گانے کجرا رے پر ڈانس کی وڈیو نے دھوم مچا دی۔


تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم ان دنوں سری لنکا کے دورے پر موجود ہے اور ٹیم بنگلہ دیش اور میزبان سری لنکا کے خلاف سہ ملکی ٹی20 سیریز میں مصروف ہے لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ نے کوہلی اور مہندرا سنگھ دھونی کو آرام کرانے کی غرض سے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا۔ ویرات کوہلی اپنی چھٹیوں سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں اور فارغ وقت میں اپنے دوستوں اور حلقہ احباب میں گھرے نظر آ رہے ہیں۔


بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنے دوست گگن گجرال کی شادی کی تقریب میں انوشکا شرما کے والدین کے ساتھ شرکت کی ۔مایہ ناز بلے باز نے تقریب میں آتے ہی پہلے ڈھول کی تھاپ پر رقص کر کے اپنی آمد کا اعلان کیا اور تقریب میں موجود افراد کے ساتھ تصاویر بنواتے بھی نظر آئے۔اپنے دوستوں کے ساتھ پنجابی دھن اور پھر فلم بنٹی اور ببلی کے گانے کجرا رے پر ڈانس بھی کیا جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر ہٹ ہو گئی ہے۔


ای پیپر