اتنی بڑی انویسٹی گیشن کے بعد بھی کچھ نہیں ملا : مریم نواز
08 مارچ 2018 (17:25) 2018-03-08

فیصل آباد : مریم نواز نے سوشل میڈیا کنونشن سے خظاب کرتے ہوئے کہا نیب کو اتنی بڑی انوسٹی گیشن کے بعد ابھی تک کچھ نہیں ملا ۔اگر کچھ ہوتا نواز شریف کیخلاف تو سامنے آجا تا لیکن صرف نواز شریف کیخلاف بڑے منصوبے پر کام ہو رہا ہے ۔ خطاب میں انہوں نے کہا کہ فیصلہ آباد کا فیصلہ انصاف پر مبنی ہوتا ہے ،آپ لوگوں کا جذبہ قابل دید ہے عوام نا انصافی اورظلم کے ضابطے نہیں مانتے ،فیصل آباد کے باسیو عوام کے فیصلے کا دن ہے ۔عوام بتائیں نواز شریف کیخلاف فیصلہ قبول ہے ؟6ماہ کے دوران 6روپے کی کرپشن نہیں ملی نواز شریف کا 5ویں بار ٹرائل ہو رہا ہے ۔سپریم کورٹ کا نیب کو دیا گیا وقت ختم ہو گیا لیکن کرپشن کا کوئی دور دور تک نشان نہیں ملا ۔

مریم نواز نے نیب پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا جو 6ماہ میں کچھ نہیں نکال سکے وہ اگلے دو ماہ میں کیا کر لیں گے ۔مسلم لیگ ن کیخلاف سازشیوں نے یہاں تک سازش بھی کی جس میں شیر کا نشان تک چھین لیا گیا لیکن لوگ اب سمجھدار ہیں انہوں نے شیر کے نشان کو نہیں دیکھا بلکہ یہ دیکھا کہ نواز شریف نے کس کے سر پر ہاتھ رکھا ہے اور پھر وہ ہی ہوا نواز شریف کا وہ شیر 20ہزار کے بڑے مارجن سے جیت گیا ۔ایک بعد ایک سزا سنائی جا رہی ہے نواز شریف دنیا کا پہلا وزیر اعظم ہے جس پر ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہوئی ۔قومی خزانے سے واجد ضیا ءکے رشتے داروں نے پیسہ لیا ۔

عدلیہ کے فیصلوں پر بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ڈر اور دھماکے سے عزت نہیںہوتی ۔کچھ لوگو ں نے عدلیہ کو سیاسی پارٹی بنا دیا ۔جب ایسے فیصلے کرو گے تو عزت کون کریگا ۔عدلیہ کی عزت انصاف سے ہوتی ہے ۔


ای پیپر