اداروں کا تحفظ کرنے والے کو چیئر مین سینٹ بنایا جائے : بابر اعوان
08 مارچ 2018 (17:10) 2018-03-08


اسلام آباد : پی ٹی آئی کے راہنما بابر اعوان نے کہا کہ چیئرمین سینٹ ایسا ہونا چاہئے جو اداروں کا تحفظ کرے جس کا نام آ رہا ہے وہ ڈارک ہارس ہے ۔


اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینٹ ایسا شخص ہونا چاہئے جو اداروں کا تحفظ کرے نہ کہ سیاست چمکائے۔ چیئرمین سینٹ کے لئے جس کا نام آ رہا ہے ہو ڈارک ہارس ہے چیئرمین سینٹ کے لئے جو نام آ رہے ہیں وہ نہیں ہیں۔ ایک آدمی پکڑا گیا تو سب کی چیخیں نکل رہی ہیں ابھی تو احتساب کا ٹریلر چل رہا ہے۔


ای پیپر