اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندر آمنے سامنے ،یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری

08 مارچ 2018 (16:37)

دبئی:پاکستان سپر لیگ کے اٹھارویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکولم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔لاہور قلندرز کے بلے باز عمر اکمل کو گیارہ رکنی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا، سنیل نارائن، انٹون ڈیوچ، عامر یامین، آغا سلمان، کپتان برینڈن میکولم، فخر زمان، سلمان ارشاد، دنیش رامدین، عمران خان جونیئر، سہیل خان اور یاسر شامل میدان میں نظر آئیں گے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی حتمی گیارہ رکنی ٹیم میں لیوک رونچی، صاحبزادہ فرحان، جے پی ڈومنی، کپتان مصباح الحق، حسین طلعت،آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، اسٹیون فن، محمد سمیع اور سمت پٹیل شامل ہیں۔


لاہور قلندرز کی ٹیم اب تک ایونٹ میں 5 میچز کھیل چکی ہے اور پانچوں میچوں میں اسے شکست کا سامنا رہا تاہم آج کپتان برینڈن میکولم جیت کے لئے پرعزم ہیں۔لاہور قلندر کو ایونٹ میں رہنے کے لئے اگلے میچز جیتنا ہوں گے، پوائنٹس ٹیبل پر منفی پوائنٹس کے ساتھ لاہور قلندرز سب سے پیچھے ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی بھی اب تک ایونٹ میں کارکردگی نپی تلی رہی اور اسے 5 میچز میں سے تین میں کامیابی اور دو میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ مصباح الیون اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

مزیدخبریں