علی جہانگیر امریکہ میں پاکستان کے نئے سفیر مقرر

08 مارچ 2018 (15:52)

اسلام آباد: علی جہانگیر صدیقی کو امریکہ میں پاکستان کا سفیر تعینات کردیا گیا۔امریکا میں پاکستان کے موجودہ سفیر اعزاز چوہدری اپنے عہدے سے ریٹائر ہوگئے جس کے بعد حکومت نے نئے سفیر کی تعیناتی کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق جے ایس گروپ کے مالک جہانگیر صدیقی کے صاحبزادے علی جہانگیر کو امریکہ میں پاکستانی سفیر تعینات کردیا گیا ہے اور وہ آئندہ ماہ اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ علی جہانگیر صدیقی جے ایس گروپ کے سی ای او تھے اور انہوں نے وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر ہونے کے بعد بزنس سے علیحدگی اختیارکرلی تھی۔

مزیدخبریں