مقبوضہ کشمیر میں دو مزید بھارتی فوجیوں نے خود کشی کر لی
08 مارچ 2018 (15:49) 2018-03-08


اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم کرنے والے بھارتی فوجی احساس جرم کا شکار ہو رہے ہیں اور کپواڑہ میں دو روز میں دو بھارتی فوجیوں نے سرکاری اسلحے سے خودکشی کر لی ہے۔


تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے والے بھارتی فوجی احساس جرم کا شکار ہو رہے ہین اور شدید ذہنی تنائو میں خودکشی کرنے پر مجبور ہو رہے ہین جمعرات کے روز کپواڑہ میں ایک بھارتی فوجی نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا جبکہ اس سے قبل بدھ کے روز بھی ایک بھارتی فوجی خودکشی کر چکا ہے دونوں فوجیوں نے سرکاری اسلحے سے خودکشی کی ہے۔


ای پیپر