Saudi Arabia, air, land, sea routes, international passengers, pandemic, WHO
08 جون 2021 (22:53) 2021-06-08

جدو :سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز  کی ہدایت پر غیر ملکیوں کے اقاموں اور وزٹ ویزوں میں ایک بار پھر توسیع شروع کردی گئی ہے۔

ریاض سے سعودی میڈیا کے مطابق توسیع خود کار نظام کے تحت 31 جولائی تک بغیر چارجز کے ہوگی،توسیع کے شاہی فرمان پر عملدرآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت اقاموں اور ویزوں میں توسیع کورونا وائرس کے مسائل سے نمنٹے کی سرکاری پالیسی کے تحت کر رہی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل  سعودی عرب نے 30 مئی سے 11 ممالک سے آئے مسافروں کو مملکت میں داخلے کی اجازت دیدی تھی تاہم ان ممالک میں پاکستان کا نام شامل نہیں تھا۔  

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو دیکھتے ہوئے ان 11 ممالک کے مسافروں کو مملکت میں داخلے کی اجازت دی ہے اور تمام افراد کیلئے 7 دن کا قرنطینہ پورا کرنا لازمی ہو گا۔ 


ای پیپر