90 فیصد کورونا سے بچانے والی  دو اہم ترین ویکسین 
08 جون 2021 (20:29) 2021-06-08

واشنگٹن:امریکی ماہرین کی طرف سے دو ایسی ویکسین کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے جو کورونا سے 90فیصد بچانے میں مدد فراہم کر تی ہیں اور کورونا وائرس کاخطرہ انہتائی کم رہ جا تا ہے ۔

کورونا ویکسین پر ریسرچ کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ (ایم آر این اے )ویسکین دیگر ویکسین کی نسبت زیادہ موثر ہے ،اس ویکسین کے ذریعے کورونا وائرس کا 90 فیصد تک مقابلہ کیا جا سکتا ہے ،جو بھی لوگ یہ ویکسین لگا رہے ہیں ان میں زیادہ تر اس خطرنا ک وبا سے آج بھی محفوظ ہیں ،امریکہ میں ایف ڈی اے نے ایم آر این اے کی 2 ویکسینز منظور کی ہیں ،منظور شدہ ویکسینز میں فائزر بائیو این ٹیک اور موڈرنا ویکسین شامل ہیں ۔

اس سلسلے میں امریکی ادارے سی ڈی سی نے تحقیق شائع کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ایم آر این اے ویکسینیشن ان لوگوں کو فائدہ پہنچاتی ہے جو مکمل طور پر یا جزوی طور پر ویکسینیشن کے باوجود کرونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ مکمل ویکسینیشن کا مطلب دوسری خوراک کے 14 یا زیادہ دن بعد کوئی شخص وائرس کا شکار ہوا، اور جزوی ویکسینیشن کا مطلب پہلی خوراک کے 14 یا زیادہ دن سے لے کر دوسری خوراک کے بعد 13 روز تک ہوتا ہے۔

اس تحقیق میں طبی کارکنوں، اور ایسے افراد کو شامل کیا گیا تھا جو کرونا وائرس کا شکار ہونے کا زیادہ امکان رکھتے تھے، ان کا 4 ہفتے تک مطالعہ کیا گیا اور پھر ڈیٹا حاصل کیا گیا۔


ای پیپر