Pakistan Canada Incident,Pakistan Family Dead in Road Accident
08 جون 2021 (19:59) 2021-06-08

اسلام آباد :کینیڈین ہائی کمشنر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے قتل کے واقعے کی تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کروادی ،وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے کینیڈین ہائی کمشنر نے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی.

تفصیلات کے مطابق اس ملاقات میں ‏کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر گفتگو ہوئی جبکہ اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں پاکستانی نژاد فیملی کے ساتھ المناک واقعہ پر بہت رنجیدہ ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کا قتل اسلاموفوبیا اور دہشتگردی کی واضح مثال ہے،پاکستان کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے مثبت ردِعمل کا خیر مقدم کرتے ہیںاور یقین رکھتے ہیں کہ کینڈین حکومت واقع میں ملوث شخص کو قرار واقعی سزا دینگے ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مغرب میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات اسلاموفوبیا کی موجودگی کا ثبوت ہیں،ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور میں نے بطور وزیر خارجہ اسلاموفوبیا کے خلاف آواز اٹھائی، اسلاموفوبیا کے حوالے سے عالمی سطح پر مؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ 

اس موقع پر کینیڈین ہائی کمشنر نے کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے ساتھ المناک واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ 


ای پیپر