France President,Macron,
08 جون 2021 (18:43) 2021-06-08

پیرس :اسلام مخالف بیانات اور توہین مذہب کرنے والوں کو ایوارڈ دینے والے فرانسیسی صدر میکرون کی عزت خاک میں مل گئی ،عوامی اجتماع میں ایک شہری نے تھپڑ رسید کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق فرانسیسی صدر میکروں کو ایک عوامی ریلی میں شہری نے تھپڑ رسید کر دیا ،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فرانسیسی صدر ملک کے جنوب مشرقی علاقے کے دورے پر تھے جب ایک شخص نے انہیں تھپڑ دے مارا ،صد ر میکرون عوام سے ہاتھ ملانے آگے بڑھے مگر ایک شخص نے زوردار تھپڑ دے مارا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق اب تک تھپڑ مارنے والے شخص کے ساتھ دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔


ای پیپر