zulme khalilzad, Afghan Peace Process,Pakistan,China and Afghan Ashraf Ghani
08 جون 2021 (18:24) 2021-06-08

کابل :امریکی نمائند ہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ایک دفعہ پھر افغانستان چھوڑنے یا نہ چھوڑنے سے متعلق وضاحتی بیان جا ری کر دیا ،ایک انٹرویو میں زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ امریکی افواج افغانستان سے جا ضرور رہی ہیں لیکن وہ افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔

خطے کی بدلتی صورتحال میں افغان امن کی صورتحال اسوقت انتہائی تشویشناک ہوتی جا رہی ہے ،امریکی افواج کی واپسی کے بعد سے افغانستان کے حالات بگڑتے جا رہے ہیں ،امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے اپنے ایک انٹرویو میں واضح کیا کہ افغانستان کے ساتھ مضبوط تعلقات جاری رہیں گے ،امریکی فوج کے افغانستان میں رہنے کے بعد افغانستان کی صورتحال مکمل طور پر بدل گئی ہے ،جہاں لڑکیاں آج سکول جانے لگی ہیں ،جامعات طالبات سے بھر گئے ہیں ۔

زلمے خلیل زادکا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کے قیام تک امریکا افغان سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑا ہے،انہوں نے کہا طویل مدتی تناظر میں سیاسی مفاہمت نہ ہوئی تو جنگ جاری رہ سکتی ہے،اگر افغان طالبان نے حالات خراب کرنے کی کوشش کی تو ہم بھرپور طاقت کیساتھ واپس آجائینگے ۔

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے کہا کہ جنگ جاری رہی تو خطے کی جانب سے افغان امور میں مداخلت بڑھ سکتی ہے،ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ خطے کی افغان امور میں مداخلت میں اضافہ افغانستان کے مفاد میں نہیں۔


ای پیپر