Lessco Bill,Pakistan NEPRA,
08 جون 2021 (18:02) 2021-06-08

لاہور :حکومت نے بجلی کے بلوں میں عوام کو دئی گئی سب سے بڑی سہولت بھی واپس لینے کا اعلان کردیا،لیسکو نے بجلی کے بلوں کی اقساط پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کمپنی کے خسارے کو فوری پورا کرنے کیلئے بجلی کے بلوں میں کی جانے والی اقساط کو فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیدیا ہے ،ذرائع کے کا کہنا ہے کہ نیپرا کی طرف سے جو اہداف لیسکو کو دئیے گئے تھے وہ اس کو پورا کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ۔

کمپنی نے مالی سال کے آخری ماہ میں ریکوری کیلئے اقساط پر پابندی لگا دی ،لیسکو نے بجلی کے بلوں کی اقساط پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی ،مقررہ اہداف مکمل ہونے تک اقساط پر پابندی برقرار رہے گی ۔

لیسکو حکام کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ گھریلو ،کمرشل اور صنعتی سمیت تمام صارفین کو اقساط کی سہولت نہیںہو گی ،مکمل بل جمع نہ کروانے پر کنکشن منقطع کر نے کے احکامات بھی جا ری کر دئیے گئے ہیں ،لیسکو حکام نے نجی و سرکاری صارفین سے ریکوری کیلئے ٹیموں کو احکامات جا ری کر دئیے ہیں ۔


ای پیپر