Ban on wearing jeans
08 جون 2021 (17:17) 2021-06-08

جنوبی کوریا میں نئے قوانین نے پوری دنیا کوورطہ حیرت میں ڈال دیا ،اب نہ ہی کوئی جینز پہن سکے گااور نہ ہی غیر ملکی فلمیں دیکھ سکے گا ،جنوبی کوریا کے سربراہ کم ۔جونگ ۔اُن نے نیا قانون  متعارف کروا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کے سربراہ نے نئے قوانین جاری کردئیے جس کے تحت نہ کوئی جینز پہن سکے گا اور نہ ہی کوئی غیر ملکی فلمیں دیکھ سکے گا ،اس قانون کے تحت  جنوبی کوریا کے شہریوں کو غیرملکی فلمیں، غیر ملکی  زبان کے الفاظ  استعمال  کرنے اور بالوں کا اسٹائل بنانے  پر سخت سزائیں دی جائیں گی۔

حال ہی میں کم جونگ ان کی جانب سے سرکاری میڈیا کو لکھے گئے ایک خط میں ملک کی ’یوتھ لیگ‘ کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ نوجوانوں  میں انقلابی سوچ رکھنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کریں ۔

  خط کے مطابق  کم ۔جونگ ۔اُن  غیر ملکی زبانوں کے الفاظ، بال سنوارنے کے طریقے اور کپڑوں پر  پابندی عائد کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ انھیں 'زہر سے تشبیہ دیتے ہیں۔کم جونگ چاہتے ہیں کہ وہ اپنے ہی ملک میں حکومت کیخلاف انقلابی سوچ رکھنے والے افراد کا کریک ڈائون کریں ۔


ای پیپر