Range Rover Accident,Lahore
08 جون 2021 (17:00) 2021-06-08

لاہور :رینج روور کے مالک سے متعلق نئے انکشافات سامنے آگئے ،اپنے آپ کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کرنے والاملزم لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں ایکٹریس سے ملنے آیا تھا ،ملزم نشے کا عادی بھی تھا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں رینج روور حادثہ سامنے آنے کے بعد ایک کے بعد ایک نئے انکشافات تحقیقات میں سامنے آ رہے ہیں ،گارڈن ٹاؤن میں پولیس اہلکار کو روندھنے والے ملزم حمزہ ہوٹل آنے سے پہلے بھی  کوکین کا استعمال کر کےآیا تھا۔

تحقیقات کے مطابق ملزم کےپاس ہوٹل کا کمرہ لینے کے لیے پیسے تک نہ تھے، ملزم حمزہ نے نشے کی حالت میں ہوٹل انتظامیہ کے ساتھ بدتمیزی کی،رینج روور کا مالک کوکین کا عادی نکلا ، ہوٹل میں اداکارہ سوزینا کو ملنے کے لیے آیا تھا جہاں اس کے پاس کمرہ لینے کے پیسے بھی موجود نہیں تھے۔

ہوٹل انتظامیہ کی طرف سے جب پولیس کو بلایا گیا تو پولیس نے اُسے اپنے ساتھ تھانے لیجانے کیلئے کہا ،جس پر ملزم نے کہا کہ وہ اپنی گاڑی ساتھ لے کر جائے گا کیونکہ اُس میں کچھ پیسے بھی موجود ہیں ،جس پر ایک پولیس اہلکار رینج روور کے مالک کیساتھ اُس کی گاڑی میں ہی بیٹھ گیا لیکن راستے میں ملزم نے پولیس والے کیساتھ ہاتھ پائی شروع کردی جس کے بعد یہ پورا واقع پیش آیا ۔

ملز م سے متعلق نئے انکشافات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ رینج روور کے مالک کیخلاف پہلے ہی دو درخواستیں پولیس کو موصول ہو چکی ہیں ،جس میں ایک پٹرول پمپ مالک کی طرف سے پیسے نہ دینے کی درخواست بھی شامل ہے ۔


ای پیپر