Chairman Nadar Tariq Malik,Nadra Pakistan
08 جون 2021 (16:35) 2021-06-08

اسلام آباد :طارق ملک کو ایک دفعہ پھر چیئرمین نادرا تعینات کر دیا گیا ،پاکستان پیپلزپارٹی کےد ور میں بھی طارق ملک چیئرمین نادرا تعینات رہ چکے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے طارق ملک کو ایک بار پھر نادرا کا چیئرمین تعینات کر دیا گیا ہے،طارق ملک کو وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد چیئرمین نادرا تعینات کیا گیا ہے ۔

واضح رہے اس سے قبل نادرا میں ایک کےبعد ایک فراڈ کے کیسز سامنے آتے رہے ہیں ،نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کراچی میں غیرملکیوں کو شناختی کارڈز  جاری کرنے پر اپنے انٹیلی جنس افسر سمیت 6 افسران کو معطل کردیاتھا۔

ذرائع کے مطابق معطل نادرا اہلکاروں کے بارے میں وزارت داخلہ کو بھی آگاہ کردیا گیا، وزارت داخلہ نے جعلی شناختی کارڈز کے اجراء کرنے پر بڑے پیمانے پر تحقیقات کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نادرا افسران کو غفلت برتنے پر انٹیلی جنس اطلاعات کی روشنی میں معطل کیا گیا۔


ای پیپر