Internet Link Down,Pakistan,Amazon,BBC
08 جون 2021 (16:20) 2021-06-08

لندن :دنیا بھرمیں انٹرنیٹ کا بڑا لنک ڈائون ہوگیا ،جس کی وجہ سے دنیا کی بڑی بڑی کمپنیوں کی ویب سائٹس بند ہوگئیں،جن میں ایمازون ،بلوم برگ ،نیویارک ٹائمز اور بی بی سی کی ویب سائٹ بھی شامل ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروسز کا بڑا بریک ڈاؤن ہو گیا ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیٹ کا بریک ڈاؤن ہونے کے باعث ایمزون، ریڈٹ سمیت دیگر بڑی کمپنیوں کی ویب سائٹ کا لنک ڈاؤن ہوا ہے اور صارفین کو مشکلات در پیش آرہی ہیں۔

ماہرین کے مطابق دنیا کی بڑی بڑی ویب سائٹ کے ڈائون ہونے کی اصل وجہ ان کے سرور ز کو دی جانے والی انٹرنیٹ سروس کا لنک ڈائون ہو گیا تھا جس کی وجہ سے ہی یہ تمام ویب سائٹ ڈائون ہو گئیں۔

غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیٹ میں تعطل ایک کمپنی کی وجہ سے آیا ہے جو دیگر کمپنیوں کو سروس فراہم کرتی ہے تاہم اس کمپنی کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

تاہم اب سے کچھ دیر قبل امریکی کمپنی فاسٹ لی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سسٹم میں تکنیکی مسائل کےباعث ویب سائٹ ڈاؤن ہوگئیں ہیں، تکنیکی مسائل کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے،امریکی کمپنی نے دعویٰ کیا کہ سسٹم میں خرابی کی نشاندہی کرلی گئی اور اسےدور کیا جارہا ہے۔


ای پیپر