Dengue,Global pandemic, deadly virus, Pakistan, NCOC, lockdown
08 جون 2021 (15:47) 2021-06-08

لاہور :پنجاب میں ڈینگی وائرس سے 3 مریض انتقال کر گئے، محکمہ صحت کے مطابق بہاولپور میں ڈینگی کے 17،  لاہور میں 9 اور قصور میں 6 مریض زیرِ علاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے بعد ایک اور وائرس سر اُٹھانے لگا ، پنجاب میں ڈینگی وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں گوجرانوالہ، فیصل آباد اور وہاڑی سے رپورٹ ہوئی ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کےاعداد و شمار کے مطابق صوبے میں ڈینگی وائرس کے شکار مریضوں کی تعداد 49 ہو گئی ہے،ڈینگی وائرس کے سب سے زیادہ مریض بہاولپور میں سامنے آنے ہیں، جہاں ہسپتالوں میں 17 مریض زیرِ علاج ہیں۔

لاہور میں 9 اور قصور میں ڈینگی وائرس کے6 مریض زیرِ علاج ہیں۔


ای پیپر