Interim guidelines, US, Pfizer Corona vaccine, health department, NCOC
08 جون 2021 (15:27) 2021-06-08

نیو یارک: امریکی ساختہ فائزر کورونا ویکسین کے استعمال کیلئے عبوری گائیڈ لائنز جاری ، فائزر ویکسین کی گائیڈ لائنز وزارت قومی صحت نے جاری کی ہیں ۔

گائیڈ لائنز کے مطابق فائزر ویکسین کو الٹرا کولڈ چین فریزرز میں محفوظ رکھا جائے اور اس کو روشنی سے بچایا جائے ۔ فائزر ویکسین 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگائی جا سکتی ہے ۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فائزر کورونا ویکسین کی محدود مقدار دستیاب ہے اس لیے فائزر ویکسین کورونا کے ہائی رسک بیمار افراد کو لگائی جائے گی ۔ اس کے علاوہ فائزر ویکسین حجاج ، ورک اور اسٹڈی ویزا رکھنے والے افراد کو لگائی جائے گی ۔

گائیڈ لائنز کے مطابق فائزر ویکسین حاملہ خواتین کو لگائی جا سکتی ہے ۔ امراض جگر اور دائمی ہیپاٹائٹس کے مریض بھی فائزر لگوا سکتے ہیں ۔ ٹرانسپلانٹ کے منتظر افراد 2 ہفتے قبل فائزر لگوا سکتے ہیں ، ٹرانسپلانٹ کرانے کے ایک ماہ بعد مریض ویکسین لگوا سکتے ہیں ۔

گائیڈ لائنز میں مزید کہا گیا ہے کہ بخار میں مبتلا افراد کو فائزر ویکسین نہ لگائی جائے ، کورونا کے مریضوں کو بھی فائزر ویکسین نہ لگائی جائے ۔ شدید الرجی کے شکار افراد کو بھی فائزر نہ لگائی جائے ۔


ای پیپر