Murad Ali Shah, CM Sindh, funds, federal government, development works, Imran Khan
08 جون 2021 (14:50) 2021-06-08

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاق سے ترقیاتی کاموں کیلئے 25 فیصد حصے کا مطالبہ کر دیا ، کہا اگر وفاق 400 فیصد دیگر صوبوں کیلئے بڑھاتا ہے تو 200 فیصد ہمیں بھی دے ۔

پریس کانفرنس کے دوران شکوے شکایتوں کے انبار لگاتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پنجاب کیلئے سندھ سے زیادہ فنڈز رکھے گئے ، سندھ کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کی صرف دو اسکیمیں ، کیا یہ کھلا تضاد نہیں ؟ دیگر صوبوں میں ترقیاتی کاموں پر اُن کو خوشی ہے ، لیکن سندھ بھی پاکستان کا ہی حصہ ہے ۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم کو لکھے گئے خطوط کا ذکر بھی کر دیا ، کہا آخری خط میں لکھا تھا شاید وہ بہروں سے بات کر رہے ہیں ، زخموں پر نمک چھڑکنا کوئی وفاقی حکومت سے سیکھے ۔ انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے سنتے آرہے تھے کراچی سے لاہور موٹر وے بننی ہے ۔ کراچی سے سکھر تک موٹر وے بن گئی ہے ۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 156 کے تحت نیشنل اکاؤنٹس کونسل بنتی ہے ، اس کونسل میں 13 افراد ہوتے ہیں ۔ آئین میں لکھا ہے اس کونسل کی میٹنگ سال میں 2 بار لازمی ہونی چاہئے لیکن وفاق اس وقت آئین پر 50 فیصد عملدرآمد کر رہا ہے ۔


ای پیپر