Niaz Ahmad, Vice-Chancellor, University, Punjab, education system, PTI government
08 جون 2021 (12:54) 2021-06-08

لاہور: جامعات کی عالمی رینکنگ کرنے والے سب سے معتبر ادارے کیو ایس نے نئی رینکنگ جاری کردی ، پنجاب یونیورسٹی کو دنیا کی بہترین 62 فیصد جامعات میں شمار کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق کیو ایس کی رینکنگ میں پنجاب یونیورسٹی کو دنیا کی بہترین 801 سے 1000 جامعات میں شامل کر لیا گیا ۔ وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کا کہنا ہے کہ جامعہ پنجاب 2018 میں دنیا کی بہترین 78 فیصد جامعات میں شامل تھی ۔ تین سال کے مختصر عرصے میں رینکنگ میں 16 فیصد ترقی ہوئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 2 سالوں میں پنجاب یونیورسٹی کی ایشین رینکنگ میں 39 درجے بہتری ہوئی ۔

ڈاکٹر نیاز احمد نے کہا کہ 1869 میں قائم ہونے والے نیچر پبلشنگ نے نیچرل سائنسز میں جامعہ پنجاب کو پاکستان میں نمبر 1 قرار دیا ۔

انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس اور تحقیق کے فروغ کے باعث یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ ہر سال بہتر ہو رہی ہے ۔

وائس چانسلر نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 13 مضامین عالمی رینکنگ میں شمار ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کا شعبہ پٹرولیم انجینئرنگ دنیا کے بہترین 100 سے 150 اداروں میں شامل ہے ۔

رینکنگ میں بہتری پر ڈاکٹر نیاز احمد کی چیئرمین رینکنگ کمیٹی ڈاکٹر خالد محمود کو مبارکباد ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ ، ملازمین و طلباء کی مشترکہ کوششوں سے رینکنگ بہتر ہوئی ۔


ای پیپر