There is no place for Islamophobia in Canada, says Prime Minister Justin Trudeau
کیپشن:   فائل فوٹو
08 جون 2021 (12:42) 2021-06-08

اونٹاریو: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ اونٹاریو واقعہ نے انہیں ہلا کر رکھ دیا ہے، کینیڈا میں اسلاموفوبیا کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، اس نفرت کو ختم کرنا ہوگا۔ ملک بھر کی مسلم کمیونٹی جانتی ہے کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیٹیکٹو سپرنٹنڈنٹ پائول ویٹ نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ یہ حملہ نفرت انگیزی کے باعث ایک منظم منصوبے اور سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ ہے اور ان پر حملہ اس لیے کیا گیا کیونکہ وہ مسلمان تھے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے 20 سالہ مشتبہ ملزم نتھینیئل ویلٹ مین کو صوبہ اونٹاریو کے شہر لندن سے 7 کلومیٹر کی حدود میں واقع ایک شاپنگ مال سے گرفتار کر لیا گیا ہے

لندن کے میئر ایڈ ہولڈر نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں 74 سالہ عمر رسیدہ ماں، 46 سالہ فزیوتھراپسٹ بیٹا، 44 سالہ بہو اور15 سالہ کمسن پوتی شامل ہیں جبکہ9 سال کا پوتا شدید زخمی ہوا جو رو بصحت ہے ۔

میئر نے کہا کہ ملزم نے نفرت انگیزی کے باعث مسلمانوں اور لندن کے شہریوں کے خلاف قتل کا منظم اور سوچا سمجھا منصوبہ بنایا ۔

خیال رہے کہ کینیڈا کے جنوبی صوبہ اونٹاریو میں مذہبی تعصب اور نفرت انگیزی میں مبتلا ٹرک ڈرائیور نے منظم حملے کے منصوبے کے تحت مسلمان خاندان کے 4 افراد کو کچل دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔


ای پیپر