Baby Lilibet Diana, Prince Harry, Meghan, Madam Tussauds, wax figures
08 جون 2021 (12:01) 2021-06-08

نیو یارک: سڈنی کے میوزیم میں پرنس ہیری اور میگھن کے مومی مجسموں کیساتھ ان کی نومولود بیٹی ' لیلی بیٹ ڈیانا ' کو بھی شامل کر دیا گیا ہے ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ملکہ الزبتھ دوم نے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد پیش کی تھی ۔

شاہی خاندان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ ملکہ ' لیلی بیٹ ڈیانا ' کی پیدائش سے بہت خوش ہیں ۔ لیلی بیٹ ڈیانا ملکہ برطانیہ کی 11ویں پڑپوتی ہیں ۔

ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے بھی سوشل میڈیا پر شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد پیش کی تھی ۔

واضح رہے کہ برطانوی شاہی جوڑے کے ہاں بیٹی کی پیدائش جمعہ کے روز ہوئی ، جس کا نام انہوں نے اپنی دادی ملکہ الزبتھ اور والدہ لیڈی ڈیانا کے نام پر للی بیٹ ڈیانا مائونٹ بیٹن و نڈسر رکھا ہے ۔

للی کی پیدائش امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سانتا بار برا کے مقامی ہسپتال میں ہوئی ، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے ایک بیان بھی جاری کیا جس کے مطابق بیٹی کی پیدائش 4 جون کو ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ بیٹی کی پیدائش پر دنیا بھر سے موصول ہونے والی دعاؤں اور نیک تمناؤں پر مشکور ہیں ، بیان میں کہا گیا کہ زچہ و بچہ دونوں خیریت سے ہیں جبکہ نومولود کا وزن 7 پاؤنڈ اور 11 اونس ( 3 کلو اور 486 گرام) ہے ۔

خیال رہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے ہاں مئی 2019 میں بیٹے آرچی کی پیدائش ہوئی تھی ۔


ای پیپر