Monkey laundry video goes viral, viewers burst out laughing
کیپشن:   فائل فوٹو
08 جون 2021 (11:20) 2021-06-08

لاہور: سوشل میڈیا پر بندر کی ایک ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ بالکل انسانوں کی طرح کپڑے دھو رہا ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بندر ناصرف کپڑے دھونے کے لئے صابن کا استعمال کر رہا ہے بلکہ اسے برش سے بھی رگڑ رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر بندر کی کپڑے دھونے کی ویڈیو کو ہزاروں مرتبہ دیکھا جا چکا ہے، صارفین بندر کو انسانوں کی طرح کپڑے دھوتا دیکھ کر ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو رہے ہیں۔

ویڈیو پر مختلف صارفین نے کمنٹس دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ بندر کسی انسان کو دیکھ کر اس کی کاپی کر رہا ہے جبکہ بعض نے اسے جانوروں کیساتھ زیادتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بندر سے ایسا کام نہیں کروانا چاہیے تھا۔


ای پیپر