faf du plessis ready for action in Pakistan Super League
کیپشن:   فائل فوٹو
08 جون 2021 (11:11) 2021-06-08

ابوظہبی: جنوبی افریقا کے کھلاڑی فاف ڈوپلیسی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اپنا ایکشن دکھانے کیلئے تیار ہیں، وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں بیت انجوائے کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ساؤتھ افریقا کے کرکٹر فاف ڈوپلیسی پی ایس ایل کے بقیہ میچ کھیلنے کیلئے اپنی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہمراہ ابوظبی میں موجود ہیں۔

فاف ڈوپلیسی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی دکھانے کا ایک اچھا موقع ہے، وہ ناصرف اس ٹورنامنٹ کے ذریعے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کر سکتے ہیں بلکہ اپنے سینئر کھلاڑیوں سے بھی بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔

ابوظہبی میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ انھیں نوجوان پاکستانی فاسٹ باؤلرز کے ٹیلنٹ نے بہت زیادہ متاثر کیا ہے۔ اس وقت پی ایس ایل کی ہر ٹیم میں انتہائی تیز رفتاری سے گیند بازی کرنے والے باؤلرز موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کی شروعات سے لے کر اب تک اس میں بہت تبدیلیاں رونما ہو چکی ہیں۔ اب کنڈیشنز بھی مختلف ہیں، ابوظہبی میں ٹورنامنٹ کی اب نئی شروعات ہی ہوگی، اس لیگ کا کامیابی کے ساتھ آغاز کیا جانا بہت ضروری ہے۔

ایک اہم سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی لیگز بین الاقوامی کرکٹ کیلئے خطرہ ہے کیونکہ ان کی تعداد میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ خدشہ ہے کہ اس وجہ سے انٹرنیشنل مقابلے پش منظر میں نہ چلے جائیں۔


ای پیپر