Pakistan, Corona, NCOC, hospitals, death, PTI government
08 جون 2021 (08:34) 2021-06-08

لاہور: پاکستان میں کورونا سے مزید 53 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہزار 376 ہوگئی ۔

محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹے میں مزید ایک ہزار 383 نئے کیس رپورٹ جبکہ 46 ہزار 882 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.94 فیصد رہی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 35 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے ۔

دوسری جانب کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے باعث اسلام آباد میں کورونا کیسز میں کمی کا رجحان جاری ، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صرف 40 کیسز رپورٹ ہوئے ۔

ڈی ایچ او زعیم ضیاء کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران اسلام آباد میں کورونا کی تیسری لہر کے کم ترین صرف چالیس کیس رپوٹ ہوئے جس سے کورونا مثبت کیسز کی شرح صرف 1.32 فی صد رہ گئی ہے ۔ ڈی ایچ او کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 ہزار 33 ٹیسٹ کئے گے ۔


ای پیپر