شیخ رشید اس وقت کرونا کی وجہ سے کس حال میں ہیں ،اہم خبر
08 جون 2020 (23:10) 2020-06-08

راولپنڈی : کرونا نے پاکستان میں تیزی سے وار کرنے شروع کر دئیے ہیں ،جس میں جہاں عام آدمی متاثر ہو رہا ہے وہیں معروف شخصیات بھی کرونا کی پہنچ سے دور نہیں۔ شیخ رشید جن کا کروناٹیسٹ مثبت آیا تھا انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے ابھی تک کوئی واضح علامات نظر تو نہیں آئیں البتہ کمزوری اور سینے میں در د محسوس کر رہا ہوں ۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ کوروناٹیسٹ مثبت آنےکےبعدانہوں نے خودکو بھر پر قرنطینہ کرلیا ہے، انہیں کوروناوائرس کی کوئی علامات نہیں ہیں تاہم اب انہیں کمزوری محسوس ہورہی ہے اور سینےمیں کچھ دردہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قوم مسائل میں ہےکورونا اور ٹڈی دل کے بعد ڈینگی شروع ہونے والا ہے،عوام کوروناوائرس کےمسئلےکوسنجیدگی سے لیں۔


ای پیپر