کرونا ٹیسٹ کی مفت سہولت کا مرحلہ وار آغاز ہو گیا
08 جون 2020 (22:49) 2020-06-08

اسلام آباد: اسلام آباد باسیوں کے لیے کرونا ٹیسٹ کی مفت سہولت کا مرحلہ وار آغاز کر دیا گیا، سیکٹر جی سکس اور جی سیون کی چار یونین کونسلز میں ٹیسٹ کیے گئے۔

پیر کو اسلام آباد کی بلدیاتی حکومت نے شہریوں کو کووڈ 19ٹیسٹ کے لیے پروگرام کا آغاز کردیا،سیکٹر جی سکس اور جی سیون کی چار یونین کونسلز میں کیے گئے،شہریوں کو مفت ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈپٹی میئر ذیشان نقوی نے اہم کردار ادا کیا۔

ذیشان نقوی کے مطابق شہر کی تمام یونین کونسلز میں مرحلہ وار ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ڈپٹی میئر نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں بلدیاتی حکومت شہریوں کے مسائل سے بخوبی واقف ہے،عوامی فلاح کے کام جاری رکھے جائیں گے۔بلدیاتی حکومت کے مطابق شہر کی تمام یونین کونسلز میں مرحلہ وار کرونا ٹیسٹ مفت کیے جائیں گے۔


ای پیپر