کرونا ڈپلومیسی ،چین نے بنگلہ دیش کی طرف رُخ کر لیا
08 جون 2020 (20:42) 2020-06-08

ہائکو:نوول کروناوائرس کیخلاف لڑائی میں مدد کے لئے چینی حکومت کی جانب سے بھیجی جانے والی طبی ماہرین کی ٹیم پیر کے روز چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر ہائکو سے بنگلہ دیش کے لئے روانہ ہوئی۔

قومی صحتی کمیشن کی جانب سے تیار یہ ٹیم ہائی نان کے 10 ماہرین پر مشتمل ہے۔ صحت عامہ ، متعدی امراض، انتہائی نگہداشت اور سانس کی بیماریوں کے شعبوں میں مہارت رکھنے والے ٹیم کے ممبران بنگلہ دیش میں 15 روز تک کام کریں گے۔

بنگلہ دیش میں قیام کے دوران چینی ماہرین اپنے مقامی ہم منصبوں کے ساتھ تجربات کا تبادلہ کریں گے اور طبی ماہرین کو نوول کروناوائرس کی روک تھام، کنٹرول، تشخیص اور علاج سے متعلق رہنمائی فراہم کریں گے۔ٹیم ہائی نان کی جانب سے عطیہ کردہ فوری طور پر ضروری طبی سامان بشمول طبی ماسک اور طبی حفاظتی لباس بھی لے کر گئی ہے ۔


ای پیپر