روبینہ اشرف اس وقت کس حال میں ہیں،انتہائی اہم خبر
08 جون 2020 (17:08) 2020-06-08

کراچی :ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کی صحت بہتر ہورہی ہے، ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق اداکارہ کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ روبینہ اشرف کا 3 جون کو کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے گھر میں ہی خود کو آئسولیٹ کرلیا تھا۔ روبینہ اشرف کی طبیعت خراب ہونے پرانہیں دو روز قبل کلفٹن کے نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں ایڈمٹ کیا گیا تھا جہاں وہ کورونا وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

انہیں کورونا وائرس کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔ روبینہ اشرف کے خاندانی ذرائع کے مطابق اداکارہ کی صحت بہتر ہورہی ہے اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


ای پیپر