سندھ میں لوٹ مار کابازار کس اہم شخصیت نے گرم کیا ہوا ہے ؟اہم انکشاف
08 جون 2020 (17:01) 2020-06-08

اسلام آباد: سندھ پر جب تک مراد علی شاہ کی حکومت ہے عوام کا پیسہ ان کے استعمال میں نہیں آئے گا ،وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کے موجودہ حکمرانوں کا علاج پاکستان کے کسی ہسپتال میں نہیں ہوسکتا ۔

مرادسعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چینی مہنگی ہونے پروزیراعظم نے انکوائری کافیصلہ کر لیا ہے ،اپوزیشن نے شوگرانکوائری کمیشن کے اعلان کامذاق اڑایا،انکوائری رپورٹ کے بعدریکوری ہوگی اورسزائیں ملیں گی۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ چندخاندان ملک کے اداروں کولوٹتے رہے،ماضی میں عوام کوبے دردی سے لوٹاگیا،پی ٹی آئی کی بنیادمعاشی اورسماجی انصاف پررکھی گئی،انہوں نے کہاکہ حکمران طبقہ اپنی شوگرملزکوسبسڈی دیتاآرہا تھا،زرداری اورشریف خاندان نے سیاست کومعاشی فوائد کیلئے استعمال کیا، سندھ کاساراپیسہ زرداری کے جعلی اکاؤنٹس میں جارہاتھا۔

مرادسعید نے کہاکہ چینی مہنگی کرکے بوجھ عوام پرڈالاجارہا تھا،وزیراعظم عمران خان نے مضبوط ترین شوگرمافیاپرہاتھ ڈالا،انہوں نے کہاکہ شریف خاندان کے5کیمپ آفس تھے، عوام کویقین ہے عمران خان کرپشن کاخاتمہ کرے گا،مرادعلی شاہ جب تک ہیں عوام کاپیسہ لوٹتے رہیں گے ،آصف زرداری کاعلاج سندھ کے کسی ہسپتال میں نہیں ہوسکتا،پوراشریف خاندان علاج کےلئے بیرون ملک جاتاہے،ان کاکہناتھا کہ دنیاکا بہترین ہیلتھ سسٹم کوروناکےسامنے بے بس ہے۔


ای پیپر