file photo

شیخ رشید کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد آئسولیشن میں چلے گئے
08 جون 2020 (16:06) 2020-06-08

اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد آئسولیشن میں چلے گئے۔ وزیر ریلوے نے 2 ہفتے کیلئے خود کو گھر پرقرنطینہ کرلیا۔

شیخ رشید کا کہنا ہے، بظاہر کوئی علامات نہیں، ان کے سیکرٹری کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آگیا، 7 دن بعد دوبارہ ٹیسٹ کرواں گا۔

ادھر لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا شاہد خاقان عباسی کے کورونا پازیٹو ہونے پر اظہار افسوس، کہا شاہد خاقان عباسی پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں۔

اس کے علاوہ مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام، ن لیگی رہنما نہال ہاشمی اور عطااللہ تارڑ کورونا کا شکار ہوچکے۔


ای پیپر