فوٹو بشکریہ پی ٹی وی

زلمے خلیل زاد کی آرمی چیف سے ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی
08 جون 2020 (13:19) 2020-06-08

اسلام آباد: امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے گزشتہ روز اسلام آباد کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق زلمے خلیل زاد نے دورے میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات میں انٹرا افغان مذاکرات شروع کرنے کیلئے مطلوبہ اقدامات بارے بات چیت کی گئی۔ فریقین نے عید پر سیزفائر، قیدیوں کی رہائی میں پیش رفت اور انٹرا افغان مذاکرات سے قبل تشدد میں کمی پر تبادلہ خیال کیا۔

زلمے خلیل زاد نے افغانستان میں امن کیلئے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے کردار کو سراہا۔ فریقین نے اتفاق کیا کہ افغانستان میں امن خطے کی سیکیورٹی اور ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔


ای پیپر