file photo

لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
08 جون 2020 (13:12) 2020-06-08

اسلام آباد: لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا شاہد خاقان عباسی کے کورونا پازیٹو ہونے پر اظہار افسوس، کہا شاہد خاقان عباسی پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں۔

اس کے علاوہ مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام، ن لیگی رہنما نہال ہاشمی اور عطااللہ تارڑ کورونا کا شکار ہوچکے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جئے پرکاش بھی کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے جبکہ اسپیکر اسد قیصر، گورنر سندھ عمران اسماعیل کورونا کو شکست دے کر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شاہین رضا کورونا کے باعث انتقال کرچکی ہیں۔ سندھ کے صوبائی وزیر برائے انسانی بستی مرتضیٰ بلوچ بھی کورونا وائرس کے سبب انتقال کر گئے تھے۔


ای پیپر